Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںعراق

نجف اشرف کی انجمنوں اور موکب کے ذمہ داروں نے امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کا شکریہ ادا کیا

نجف اشرف کی انجمنوں اور موکب کے ذمہ داروں نے امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کی جانب سے ایام عزا میں شعائر حسینی کی تبلیغ، عزاداری کی مجالس اور جلوسوں کے میڈیا کوریج کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

تحسین و تشکر کا یہ پیغام اس وقت پیش کیا گیا جب امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ نے نجف اشرف میں عزاداری کے مختلف پروگراموں کی میڈیا کوریج کے ساتھ ساتھ روضہ امیر المؤمنین اور اس کے مقدس صحنوں میں منعقد ہونے والے عزائی پروگرام کو کویرج کرتے ہوئے دنیا کے سامنے پیش کیا۔

واضح رہے کہ یہ میڈیا گروپ اپنے مختلف چینلز میں فارسی، عربی، انگریزی، اردو اور ترکی زبانوں میں مختلف پروگراموں کو کور کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button