اسلامی دنیاخبریںعراق
عاشورہ حسینی سے اظہار یکجہتی کے لئے صابئیوں اور مندیوں نے اپنی عید منسوخ کر دی
عراق میں صابئیوں اور مندیوں کے کونسل نے 10 محرم الحرام کو امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر اپنی مذہبی عید کے منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
اس کونسل کے سربراہ سلیم دامن عودہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا: 10 محرم الحرام، امام حسین علیہ السلام اور ان کے اہل بیت و اصحاب کی شہادت کے دن سے اظہار یکجہتی کے سبب صابئیوں اور مندیوں نے اپنی عید کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عودہ نے مزید کہا: ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے یوم شہادت کے سبب اپنے مذہبی پروگرام کو محدود منعقد کریں۔