Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاایرانخبریںدنیاشیعہ مرجعیت

 حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن امام حسین علیہ السلام لا زوال ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

قم ۔ ہر سال کی طرح امسال بھی شام غریباں کے موقع پر بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی قم ایران میں مجلس عزا منعقد ہوئی ۔گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی مرجع عالی قدر آللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے اس عظیم اجتماع کو خطاب فرمایا۔ 

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی دام ظلہ نے شہیدان کربلا کی شہادت اور اسیران کربلا کی اسارت و مظلومیت کا پرسہ حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت میں پیش کیا ، اسی طرح حاضرین سمیت عالم تشیع کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئۓ اپنے خطاب میں مندرجہ ذیل نکات بیان فرمائے۔

۱۔ اہل بیت علیہم السلام پر یوم عاشورہ کی مصیبت قیامت تک جاری رہے گی۔

۲ ۔ یکے بعد دیگرے حکومتیں آتی اور جاتی رہتی ہیں لیکن امام حسین علیہ السلام کی کوئی انتہا نہیں

۳۔ آج امویوں اور عباسیوں کا نام و نشان نہیں لیکن امام حسین علیہ السلام لازوال ہیں۔

۴۔ شعائر امام حسین علیہ السلام کی کوئی انتہا نہیں۔

۵۔ امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے لیے دعا اور ان کے ساتھ خیانت کرنے والوں پر لعنت بھیجنا فعل معصوم اور مستحسن عمل ہے۔

۶۔ احکام کے مضامین روایات سے لئے جاتے ہیں اگر وہ شریعت میں بیان نہ کئے گئے ہوں۔

۷۔ ہر وہ چیز جو امام حسین علیہ السلام کی تعظیم کے لیے استعمال کی جائے وہ شعائر میں سے ہے۔

۸۔ امام جعفر صادق علیہ السلام نے حالت سجدہ میں روتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کے زائرین اور خادمین کے لئے دعا فرمائی۔

۹۔ اہل آسمان زمین والوں سے زیادہ امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے لئے دعا کرتے ہیں۔

۱۰۔ جو بقا کا طالب ہے وہ کسی نہ کسی طرح اپنے آپ کو امام حسین علیہ السلام سے وابستہ کر لے۔

۱۱۔ شعائرحسینی کے بارے میں شکوک و شبہات کا جواب دینے میں اپنا وقت نہ لگائیں سوائے ثبوت کے مکمل کرنے کے۔

۱۲۔ ابھی سے کوشش کریں کہ اس سال اربعین کی زیارت کو ہر ممکن حد تک مزید شاندار بنائیں۔

۱۳۔ عراقی حکام زیارت اربعین کے ویزے مفت فراہم کریں۔

اس عظیم مجلس عزا میں علماء، فقہاء، حوزہ علمیہ کے اساتذہ، افاضل اور طلاب، دانشوران، قومی، ثقافتی، فلاحی شخصیات کے علاوہ مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button