اسلامی دنیاایرانخبریںدنیاشیعہ مرجعیت
صبح عاشور جلوس عزا میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی ننگے پاؤں پیدل تشریف لے گئے
گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے قم مقدس میں صبح عاشور جلوس عزا میں شریک ہوئے۔
یہ جلوس ہر سال صبح عاشور منعقد ہوتا ہے جس میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ برہنہ پا اور بغیر عبا کے شریک ہوتے ہیں۔
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے ساتھ درجنوں علمی، ثقافتی شخصیات اور عزاداران حسینی شرکت کرتے ہیں اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔