کربلا معلی میں عظیم الشان زنجیر زنی عزاداری کا انعقاد
گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی پیر کی صبح عظیم الشان زنجیر زنی عزاداری کا انعقاد ہوا۔
ذیل میں اس عظیم الشان عزاداری کے سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی تیار کردہ رپورٹ پر توجہ دیں۔
ہر سال کی طرح امسال بھی ایک دیرینہ روایت کے مطابق 8 محرم الحرام کے صبح عظیم الشان زنجیر زنی عزاداری محبان امام حسین علیہ السلام کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
پیر کی صبح زائرین امام حسین علیہ السلام کی بڑی تعداد نے کربلائے معلی میں زنجیر زنی عزاداری میں شرکت کی۔
زنجیر زنی عزاداری کربلا معلی میں اذان صبح کے بعد روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے اطراف کی گلیوں میں منعقد ہوئی۔
یہ عظیم الشان عزاداری تین گھنٹے سے زائد جاری رہی اور عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون عراق سے آنے والے عاشقان اہل بیت علیہم السلام نے بڑی تعداد میں اس عزاداری میں شرکت کی۔
اس عزاداری کے شرکاء نے روز عاشورا خاندان رسول پر ہونے والے مظالم و مصائب کی یاد میں یہ زنجیر زنی کر کے اپنے جسموں پر زخم لگائے اور مصائب اہل بیت علیہم السلام کو یاد کر کے روضہ مبارک پر خراج عقیدت پیش کیا۔
ان عزاداری کے پروگراموں میں عاشورا کے مصائب وہ بھی اس انداز میں خدا کے متلاشی بندوں کی امام حسین علیہ السلام سے عمیق عقیدت اور ان کے غم میں غمگین ہونے کو ظاہر کرتی ہے، کہ یہ مصیبتیں عالم اسلام بلکہ دنیا کے ہر آزاد انسان کو ہلا کر رکھ دیتی ہیں اور دنیا کو اس کی یاد دلاتی ہے۔
عزاداری کے اس پروگرام کے شرکاء نے امام حسین علیہ السلام کے حقیقی پیغام کو پہنچانے کے لئے شعائر حسینی کے احیاء اور دنیا کے سامنے اسے واضح کرنے پر تاکید کی۔
ہر سال ماہ محرم میں شہر کربلا میں عاشورہ حسینی کے موقع پر زنجیر زنی عزاداری ہوتی ہے جو ایک بہترین رسم اور اہل بیت علیہم السلام کے غم کا اظہار ہے کہ کربلا میں یہ افراد اہل بیت علیہم السلام کے غم سے غمگین اور اس کے اظہار کے لئے حاضر ہیں۔
اس طرح کی عزاداری عراق کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک جیسے افغانستان، پاکستان اور ہندوستان وغیرہ میں بڑی پیمانے پر ہوتی ہے اور اس عظیم مصیبت پر اس طرح خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔
یہ مقدس عزاداری امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس کے چھ چینلس پر بھی براہ راست نشر کی گئی۔