Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریںدنیا

پاکستان؛ عزاداروں کیخلاف ایف آئی آرز کا اندراج شرمناک حرکت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سکریٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آج ہر رنگ نسل اور مذہب کے انسان حضرت امام حسین علیہ السلام کو اپنا رہبر و رہنماء قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے عزاداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ یہ بات انہوں نے پنوعاقل اور جیکب آباد میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عالم انسانیت کو ظلمت و گمراہی سے نکلنے کے لئے نور ہدایت کی ضرورت ہے۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سراپا نور اور ہدایت ہیں، جن کی پیروی باعث ہدایت و کشتی نجات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا حق و باطل کے درمیان حد فاصل ہے اور ہر دور کی یزیدیت کو رسوا کرنے کے لئے اسوہ شبیری اپنانے کی ضرورت ہے۔ آج امت مسلمہ کو سیرت امام حسین علیہ السلام کا بغور مطالعہ کرنا چاہئے تاکہ وہ عصر حاضر کی یزیدیت کا مقابلہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کربلا 72 کی مختصر تعداد کو 9 لاکھ کی فوج کو عبرتناک شکست دینے کا ہنر سکھاتی ہے۔ آج ہر رنگ نسل اور مذہب کے انسان حضرت امام حسین علیہ السلام کو اپنا رہبر و رہنماء قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں عزاداروں کے خلاف غیر آئینی پابندیاں ناقابل قبول ہیں۔ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہمارا بنیادی آئینی حق ہے۔ ریاستی ادارے عزاداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرکے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں۔ عبادت کو جرم قرار دے کر عزاداروں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج شرمناک حرکت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button