لکھنو۔ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے لکھنو میں وکیل مولانا سید سیف عباس نقوی کے علم ایک غلط معاملہ سامنے آیا، جہاں پر شیعہ فرقے کے جلوس کی کٹنگ کو غلط طریقے سے پیش کر کے شیعہ فرقے کے عقیدے کو چوٹ پہنچائی گئی ہے۔ اس کے خلاف مولانا سید سیف عباس نقوی اعتراض کرتے ہوئے چوک کوتوالی پہنچے جہاں پر انہوں نے علی طیب انڈر اسکور 24 انسٹاگرام پر وائرل کی گئی ویڈیو کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے تحریر دی ہے۔ مولانا سیف عباس نقوی نے کہا غلط طریقے سے ویڈیو وائرل کرنے والے علی طیب کے خلاف ایف آئی آر درج کر مقدمہ لکھا جائے، مولانا نے بتایا یہ شیعہ فرقے کے جلوس کا جو ویڈیو لایا گیا ہے وہ شیعہ عقیدے کے خلاف اس میں آواز بھری گئی ہے محرم کے دوران جو لوگ فتنہ پھیلانا چاہتے ہیں ان پر فورا ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا جائے۔ میں آپ کو یہ بھی بتا دوں کہ وزیراعلی کا یہ حکم ہے کہ شرارتی لوگ باہر نہیں رہیں گے مگر اس میں پولیس کوتاہی دکھا رہی ہے۔ پولیس نے مولانا کو یہ یقین دلایا کہ صبح تک ایف آئی آر کی کافی مقدمہ درج کر کے آپ کو دے دوں گا اور میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اگر مقدمہ درج کر کاروائی نہیں ہوئی تو پھر ہم آپ کو اگاہ کریں گے کہ اس میں ہم کیا کر سکتے ہیں۔
نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں:
Check Also
Close