اسلامی دنیاپاکستانخبریںعراق

پاکستان نے عراق سے زائرین اربعین کے لئے مفت ویزا کوٹہ بڑھانے کی درخواست

پاکستان نے عراق سے زائرین اربعین کے لئے مفت ویزا کوٹہ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

اس سلسلے میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی تیار کردہ رپورٹ پر توجہ دیں۔

اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور عراقی سفیر حمید عباس لفتہ کی ملاقات میں پاکستان نے عراق سے اربعین حسینی کے زائرین کے لئے مختص مفت ویزہ کے کوٹے میں اضافہ کرنے کی بات کی۔

اس ملاقات میں بیرون ملک پاکستانی امور کے وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔

فریقین نے پاکستانی زائرین کو محرم اور سفر کے دوران عراق میں داخلے کے لئے ویزے کے حصول میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جن میں غیر قانونی سفر اور بغیر لائسنس کے ٹریول ایجنسیوں سے متعلق مسائل شامل تھے۔

نقوی نے عراقی حکومت سے کہا کہ وہ مفت میں اربعین ویزا جاری کرے اور پاکستانی شہریوں کے لئے اپنا کوٹہ بڑھائے۔

پاکستانی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے ملک کی حکومت عراق میں اپنے شہریوں کے سفر میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے خاص طور پر محرم اور سفر کے مہینوں میں اور ویزوں کے اجرا کے عمل میں آسانی کے لئے عراقی فریق کی مدد کے لئے ایک الگ اکاؤنٹ کھولا ہے۔

انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ عراق میں داخل ہونے پر پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ نہ لئے جائیں تاکہ واپسی میں وہ گم نہ ہوں۔

وزیر داخلہ اور سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا اور انہیں ویزہ کے اجرا یا انتظامی مسائل کے بہانے زائرین پر بھاری فیسز عائد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ درخواست پاکستانی شہریوں کے عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کو آسان بنانے کے لئے ایک اہم قدم ہے اور مشترکہ مسائل اور چیلنجز سے نپٹنے اور زائرین حسینی کے لئے آرام دہ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے دونوں ممالک کے تعاون کو ظاہر کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button