Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

کراچی: 8 محرم کا جلوس آج دوپہر نشتر پارک سے برآمد ہو گا

پاکستان ؛ کراچی: 8 محرم کا جلوس آج دوپہر ڈیڑھ بجے نشتر پارک سے برآمد ہو گا

ذرائع کے مطابق جلوس کی سیکورٹی کے لئے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ مرکزی جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل ہوناشروع ہوگئی ہے۔ جو 10 محرم تک معطل رہے گی۔

جلوس کے روٹ کے اطراف علاقوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیا جبکہ جلوس کے روٹ پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔

جلوس کی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کی مدد سے نگرانی کی جائے گی۔

پولیس رکارڈ کے مطابق کراچی میں محرم کے دوران 1 ہزار 49 جلوس برآمد ہوتے ہیں جبکہ 4 ہزار 664 مجالس ہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button