زائرین کے لئے ہوا کی گرمی کو کم کرنے اور ان کی رفت و آمد کو آسان بنانے کے لئے روضہ حسینی کے اقدامات
گزشتہ روز روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے ذمہ داروں نے 10 محرم الحرام یوم عاشورا کی زیارت کے پیش نظر اپنی تیاریوں کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا: زائرین کے لئے ہوا کی گرمی کو کم کرنے اور ان کی رفت و آمد کو آسان بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
روضہ امام حسین علیہ السلام کے جنرل سکریٹریٹ کہ میڈیا کو آرڈینیشن کے ڈائریکٹر جمال الدین شہر ستانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا: اس اقدام میں روضہ امام حسین علیہ السلام سے ملحقہ سڑکوں کو تھرمل موصلیت سے ڈھانپا گیا ہے، جیسے الشہداء اسٹریٹ، قبلہ اسٹریٹ، بین الحرمین اسٹریٹ، سدرہ اسٹریٹ، اسی طرح ماحول کو ٹھنڈا رکھنے اور گرمی کو کم کرنے کے لئے واٹر پمپ اور اسپرینکلر سے زائرین کا استقبال بھی کیا جا رہا ہے۔
دوسرے خدمات میں زائرین کی رفت و آمد میں سہولت کی خاطر بسوں اور کاروں کی سہولت ہے اور زائرین کے آرام کے لئے روضہ مبارک کے اطراف میں موجود مساجد اور گلیوں میں تیاریاں شامل ہیں۔