اسلامی دنیاخبریںدنیاماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

45 ملکوں میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام منایا گیا

ایران، عراق، پاکستان، ہندوستان سمیت دنیا کے 45 ملکوں میں ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ 5 محرم الحرام 1446ہجری کو  عالمی یوم علی اصغر منایا گیا۔

 عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے موقع پر ہونے والی عزاداری اپنی نوعیت کی ایک منفرد عزاداری ہے، جو 19 برسوں سے عالمی سطح پر پوری دنیا میں ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں برپا ہوتی ہے۔

ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو برپا ہونے والی یہ عزاداری اپنی اسی خصوصیت کی بنا پن عالمی میڈیا اور مختلف عالمی اداروں کی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہے۔

عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے تعلق سے ایک بہت ہی منفرد اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں مائیں اپنے شیر خوار اور کمسن بچوں کو حضرت علی اصغر علیہ السلام سے منسوب لباس پہنا کر فرشِ عزا پر لاتی ہیں اور اپنے بچوں کو امام زمانہ علیہ السلام کی نصرت اور مدد کے لئے ان کی حفاظت میں دیتی ہیں اور اس بات کا عہد کرتی ہیں کہ ظہور کے وقت ان کا فرزند امام زمانہ علیہ السلام کا سپاہی بن کر آپ کا ساتھ دے گا۔

واضح رہے کہ عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام میں نہ صرف شیعہ بلکہ دیگر ادیان و مذاہب کی مائیں بھی اپنے شیرخوار بچوں کے ساتھ شریک ہوتی ہیں۔

اس سال 45 ممالک کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں عالمی یوم علی اصغر بڑی شان و شوکت سے منایا گیا۔

بتاتے چلیں کہ شاہی جامع مسجد تحسین گنج لکھنو کے منتظم سید رضوان حیدر نقوی سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے مومنین نے اقوام متحدہ سے گذارش کی ہے کہ 20 نومبر انٹرنیشنل چلڈرن ڈے کو یوم علی اصغر علیہ السلام کے نام سے منایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button