ایشیاءخبریںدنیا

ہندوستان؛حضرت علی سب کے ہیں:  مفتی دانش قادری

مراد آباد۔ لال مسجد مراد آباد میں منعقد دس روزہ ذکر شہدائے کربلا کے چوتھے جلسہ میں اہل سنت مفتی محمد دانش قادری نے امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی زندگی پر خطاب کرتے ہوئے کہا: خانہ کعبہ میں حضرت علی کی ولادت ہوئی اور ولادت کے بعد سب سے پہلے پیارے نبی کا چہرہ انور پر دیکھا، حضرت علی کی پرورش حضور نبی پاک نے فرمائی، حضرت علی سب سے پہلے ایمان لائے، حضرت علی کی شان بہت بلند و بالا ہے، ان کی شان میں قرآن مجید کی تین سو آیات نازل ہوئیں اور ایک روایت میں آتا ہے کہ سب سے زیادہ احادیث بھی حضرت علی کی تعریف میں ہیں، پیارے نبی نے ارشاد فرمایا: علی مجھ سے ہیں اور میں علی سے ہوں، جس کا میں مولا اس کے علی مولا ہیں، میں علم کا شہر ہوں علی اس کا دروازہ ہے، حضرت علی کو حیدر کرار بھی کہا جاتا ہے، آپ کو شیر خدا بھی کہا جاتا ہے اور آپ رسول کے داماد بھی ہیں، آپ حسنین کے والد بھی ہیں، پیارے نبی نے ارشاد فرمایا کہ علی کا ذکر عبادت، علی کو دیکھنا بھی عبادت۔ ہم تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ کثرت کے ساتھ حضرت علی کا ذکر کریں، اپنی اولاد کے دل میں حضرت علی کی محبت کو ڈالیں، حضرت علی کے اقوال دنیا بھر میں مشہور ہیں جو ہر مسلمان کو زندگی کو بہتر طریقے سے گزارنے اور زندگی میں کامیاب ہونے کی رہنمائی کرتے ہیں اور ہمیں زندگی میں کامیاب ہونے کے لئے حضرت علی کے اقوال پر عمل کرنا چاہیے اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے جلسہ میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button