Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںدنیاشیعہ مرجعیتماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے بیانات میں، پوری دنیا میں شعائر حسینی کی تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس سلسلہ میں ہماری ذمہ داریاں

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے مبلغین کے سالانہ عظیم اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے پوری دنیا میں شعائر حسینی کی تبلیغ کی اہمیت و ضرورت کے سلسلہ میں فرمایا: ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ لوگ امام حسین علیہ السلام کے ذریعہ رسول اکرم، امیر المومنین، حضرت فاطمہ زہرا، امام حسن مجتبی اور باقی ائمہ معصومین علیہم السلام پر ایمان لائیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: خاص طور سے غیر اسلامی ممالک میں جہاں لوگوں کو دین کا کوئی علم نہیں ہے وہاں امام حسین علیہ السلام اور آپ کی عزاداری کے ذریعہ دوسروں کے سامنے اسلام کو متعارف کرائیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اگر کسی حرام کا ارتکاب اور واجب کا ترک کرنا سبب ہو تو کسی اسلامی ملک سے غیر اسلامی ملک کی جانب ہجرت کرنا جائز نہیں ہے۔ لیکن اگر دین کی تبلیغ اور دوسروں کی رہنمائی مقصود ہو تو ہجرت کرنا جائز ہے اگرچہ ہجرت کرنے والا اہل منبر، خطیب نہ بھی ہو۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: جن لوگوں کے پاس بہ حد کفایت معلومات نہ ہو لیکن ان سے بعض لوگوں کو کچھ مقدار میں بھی ہدایت مل سکتی ہے تو ایسے حالات میں ان کے لئے ہجرت کرنا واجب ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button