Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ایشیاءخبریںدنیاماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

گنہگار کو فرش عزا پر آنے سے نہ روکیں: مولانا سید رضا حیدر زیدی

راجولا /گجرات۔ راجولا میں منعقد عشرہ مجالس کو حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر زیدی پرنسپل حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآب لکھنو بعنوان “روح سجدہ” خطاب فرما رہے ہیں۔
مولانا سید رضا حیدر زیدی نے سورہ حج کی آیت نمبر 18 “کیا تم نے نہیں دیکھا کہ زمین و آسمان میں جس قدر بھی صاحبانِ عقل و شعور ہیں اور آفتاب و ماہتاب اور ستارے، پہاڑ ,درخت ,چوپائے اور انسانوں کی ایک کثرت سب ہی اللہ کے لئے سجدہ گزار ہیں اور ان میں سے بہت سے ایسے بھی ہیں جن پر عذاب ثابت ہوچکا ہے اور ظاہر ہے کہ جسے خدا ذلیل کرنا چاہے اسے کوئی عزّت دینے والا نہیں ہے کہ یقینا اللہ جو چاہتا ہے وہ کرسکتا ہے.” کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے فرمایا: سجدہ ہر ایک ادا کرتا ہے کوئی شوق سے کرتا ہے، کوئی مجبوری میں کرتا ہے، کائنات کا ذرہ ذرہ خدا کو سجدہ کرتا ہے، انسانوں میں بھی کچھ اللہ کو سجدہ کرتے ہیں اور کچھ کے لئے عذاب ثابت ہے، اللہ جسے چاہے ذلیل کرے، اسے نہ کوئی روک سکتا ہے اور نہ ہی ٹوک سکتا ہے۔۔
مولانا سید رضا حیدر زیدی نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث”وہ گھاٹے میں نہیں ہے جس نے زندگی میں ایک بار ایسا سجدہ کیا جو سجدہ کرنے کا حق ہے” بیان کرتے ہوئے فرمایا: سجدہ روح عبادت ہے، ہر سجدے میں حق سجدہ ادا ہو جائے ممکن نہیں لیکن کوشش یہ ہونی چاہیے کہ زندگی میں ایک بار ایسا سجدہ ہو جو سجدے کے حق کو ادا کر سکے اور اسی میں نجات مل جاۓ گی۔
مولانا سید رضا حیدر زیدی نے سورہ عنکبوت آیت 45 “نماز ہر برائی اور بدکاری سے روکنے والی ہے” کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: نماز برائی سے روکتی ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ انسان نماز پڑھتا ہے اس کے باوجود برائیوں میں ملوث رہتا ہے تو کیا اسے نماز نہیں پڑھنی چاہیے؟ نہیں نماز پڑھتا رہے کسی نہ کسی دن یہ نماز اسے برائیوں سے روک دے گی۔ اسی طرح عزاداری امام حسین علیہ السلام انسان کو گناہوں سے روکتی ہے اگر کوئی عزاداری میں شرکت کرنے کے باوجود گناہ کرتا ہے تو ایسا نہیں ہے کہ گنہگار کو فرش عزا پر آنے سے روک دیا جائے بلکہ اسے آنے دیا جائے انشاءاللہ ایک دن یہ فر ش عزا اسے گناہوں سے روک دے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button