Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیا

فالج کے بڑھتے ہوئے خطرے کے ساتھ دائمی احساس تنہائی کا تعلق

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسے لوگوں میں فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جو طویل مدت تنہائی کے احساس کا شکار رہتے ہیں۔

مطالعہ کے شرکاء جنہوں نے چار سال کے وقفہ سے دو انٹرویوز میں حصہ لیا، جو تنہائی محسوس کرتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ 56 فیصد زیادہ ہے۔

کارڈ یا لوجسٹ جین مورگان اس بارے میں بتاتی ہیں: خود کو نقصان پہنچانے والے رویوں کے علاوہ جیسے کہ جسمانی سرگرمیوں میں کمی، ضرورت سے زیادہ کھانا کھانا، پراسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال، شراب نوشی، سگریٹ نوشی یا منشیات کے استعمال میں اضافہ، تجویز کردہ ادویات لینے میں ڈاکٹر کے ساتھ تعاون میں کمی اور نیند میں کمی کے سبب یہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ 

اہم نکتہ یہ ہے کہ صرف تنہائی فالج کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سبب نہیں ہے بلکہ متعدد عوامل اس کا سبب ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button