Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاافغانستانپاکستانخبریں

پاکستان میں غیر قانونی افغان شہریوں کی ملک بدری معطل

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ کے ہائی کمشنر کے دورہ پاکستان اور ملک کے اعلی حکام سے ملاقات کے بعد پاکستان سے غیر قانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا عمل روک دیا گیا ہے۔

 اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کی معلومات کی بنیاد پر ہائی کمشنر نے پاکستان میں افغانوں کے لئے طویل مدتی حل کے نفاذ کی کوششوں کو مضبوط بنانے اور ان کی میزبان برادریوں کی مدد کرنے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے فریپو گرینڈی نے غیر قانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کو معطل کرنے کے پاکستان کے فیصلے کی تعریف کی اور اس عمل کو روکنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے افغانوں کے ساتھ مہمان نوازی کی پاکستان کی قابل فخر روایت کو جاری رکھنے پر بھی زور دیا جنہیں بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد کے سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ان میں سے 650000 سے زائد غیر قانونی افغان شہری، ملک بدری منصوبے کے آغاز سے پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button