Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاافغانستانخبریں

اقوام متحدہ: طالبان کا شدت پسند امر بالمعروف شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کی خلاف ورزی ہے

افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندگی دفتر نے طالبان کی وزارت برائے امور عامہ کے ریکارڈ پر ایک تفصیلی رپورٹ شائع کرتے ہوئے اس وزارت کو انسانی حقوق اور شہریوں کے بنیادی آزادیوں کی خلاف ورزی کرنے والا قرار دیا ہے۔

یوناما کے مطابق طالبان کی شدت پسند امر بالمعروف ٹیم نے کم از کم 1033 مرتبہ من مانی سزائیں دی ہیں۔

بتایا گیا کہ ان میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کے 205 اور مردوں کے 828 کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندگی دفتر نے کہا کہ طالبان کی وزارت برائے امور عامہ کے اقدامات سے شہریوں بالخصوص خواتین کے حقوق اور بنیادی آزادیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

یوناما نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت اپنے احکامات کو نافذ کرنے کے لئے مختلف طریقے استعمال کرتی ہے جن میں زبانی دھمکیاں، گرفتاریاں، حراست، بد سلوکی اور لوگوں کے سامنے کوڑے مارنا شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button