اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاکستان؛محبت حسینؑ کا دالفریب اظہار، کوئٹہ کے رکشہ اور سوزوکی ڈرائیورز کی بغیر کرایہ عزاداروں کی خدمت

ماہ محرم الحرام کے آغاز سے کوئٹہ کے متعدد رکشہ اور سوزوکی ڈرائیورز نے عزاداروں کو مجالس عزا کے لئے عزا خانوں اور امام بارگاہوں تک فی سبیل اللہ پہنچانے کا عزم کر لیا۔ علمدار روڈ سے تعلق رکھنے والے متعدد رکشہ اور سوزوکی ڈرائیوروں نے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کو انوکھے طریقے سے نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے عزاداروں کو بغیر کرایے کے عزا خانوں تک پہنچانے کا آغاز کر دیا ہے۔ علاقے میں متعدد رکشہ ڈرائیورز نے اپنی سواری پر "فری برائے مجلس ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام” کا پلے کارڈ لگا کر خدمت کا آغاز کر دیا ہے۔ اسی طرح سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر بھی متعدد سوزوکی ڈرائیورز نے بھی عزاداروں کو مجالس عزا کے مراکز تک پہنچانے کے مفت سہولت کا اعلان کرتے ہوئے اپنا رابطہ نمبر شیئر کیا ہے۔ عوام الناس کی جانب سے انہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ واضح رہے کہ ماہ محرم الحرام میں مختلف اداروں کی جانب سے فری میڈیکل سروسز، بلڈ ڈونیشن سمیت دیگر سروسز بھی مہیا کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button