Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںعراق

عراقی ٹرانسپورٹیشن یونٹ عاشورا اور اربعین کے دنوں میں زائرین کی خدمت کے لئے پوری طرح تیار ہے

عراقی وزارت نقل و حمل نے محرم اور اربعین کی زیارت کے موقع پر سروس پلان پر عملدرآمد کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

عراقی وزارت ٹرانسپورٹ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ہمارے ساتھی رپورٹر نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے جسے ہم دیکھتے ہیں۔

پیر کے روز عراق کی وزارت ٹرانسپورٹ نے محرم کے مہینے میں سروس پلان پر عمل درآمد کی تیاری کے اقدامات کی تکمیل کی خبر دی اور زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے تمام متعلقہ مراکز کی آمادگی سے مطلع کیا۔ 

اس وزارت نے بتایا کہ مسافروں کے نقل و حمل کی تنظیم، بورڈز، نجی ٹرانسپورٹ کمپنی، عراقی ایئر لائنز، عراق ریلوے، ہوائی اڈے اور ایئر نیوی گیشن 180 جیسی کمپنیاں اور تنظیمیں 9 اور 10 محرم کے موقع پر زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

عراقی وزارت ٹرانسپورٹ نے مزید بتایا: مسافرین کے ٹرانسپورٹیشن آرگنائزیشن اور بورڈز نے بسوں کی مرمت، دیکھ بھال اور عاشورے کی زیارت کے منصوبے کی کامیابی کے لئے تکنیکی اور انتظامی عملہ اور معائنہ یونٹ فراہم کر کے اپنی سرگرمیوں کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں، جس طرح زیارت اربعین کے موقع پر یہ تنظیم تمام سہولیات فراہم ہوتی ہیں۔

عراقی وزارت ٹرانسپورٹ نے تاکید کی کہ اس کمپنی کی بسیں سرحدی گذرگاہوں سے کربلا معلی آنے والے زائرین کو لے جانے کے لئے کام کرنا شروع کر دیں گی اور گورنروں اور وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر حلی اور بغداد سے آمد و رفت کی سہولیات فراہم کریں گی۔

اس بیان کے تسلسل میں کہا گیا کہ نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے بھی اپنی تمام لاجسٹک صلاحیت کو اسٹینڈ وائی پر رکھا ہوا ہے اور مختلف صوبوں میں زائرین کو کربلا پہنچانے کے لئے 10 ہزار گاڑیاں فراہم کی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے زائرین کے نقل و حمل کی نگرانی کے لئے تمام صوبوں میں فیلڈ مینیجرز کو بھیجا ہے۔

عراقی وزارت ٹرانسپورٹ کے بیان میں آیا ہے، کربلا ریلوے اسٹیشن کو زائرین کے استقبال کے لئے تیار کرتے ہوئے عراقی ریلوے نے عاشورہ اور اربعین کے ایام میں زائرین کی آمد و رفت کے لئے 13 ٹرینیں تیار کی ہیں۔

عراقی ایئر لائنز نے عاشورا اور اربعین کے ایام میں بحرین، کویت، بیروت، ایران، ہندوستان اور پاکستان کی فضائی کمپنیوں کے تعاون سے اپنے 26 طیاروں کے بیڑے کو زائرین کی آمد و رفت کے لئے استعمال کرنے کی خبر دی ہے۔

اس بیان میں عراقی وزارت ٹرانسپورٹ کے آپریشن روم کے سربراہ اور وزارت خارجہ کے انتظامی امور کے نائب کے حوالے سے بیان کیا گیا ہے: نقل و حمل سے منسلک تمام تنظیموں اور کمپنیوں نے وزیر کے حکم پر اپنے سروس پلانز جوائنٹ آپریشن روم کو بھیجے تاکہ وزارت ان کے درمیان مربوطہ طریقے سے ہماہنگی پیدا کر سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button