ایشیاءخبریںدنیا

سیم سنگ میں 31000 ملازمین نے کام بند کر دیا،  ہڑتال سے پوری دنیا متاثر ہوگی

دنیا کی معروف اسمارٹ فون اور الیکٹرانک ڈیوائسز بنانے والی کمپنی سیم سنگ میں بڑی ہڑتال شروع ہوگئی ہے۔ جنوبی کوریا میں تقریباً 31,000 ملازمین بدھ سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر چلے گئے۔ سیم سنگ الیکٹرانکس کی سب سے بڑی یونین نے اس ہڑتال کی کال دی ہے۔ اس سے قبل ملازمین نے تین روزہ جزوی ہڑتال کی کال دی تھی۔ مطالبات پورے نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے طویل ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ سیم سنگ کی اس ہڑتال کا پوری دنیا پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل سیم سنگ الیکٹرانکس یونین (این ایس ای یو) نے کہا کہ اس ہفتے کے شروع میں سیمی کنڈکٹر ڈویژن میں کام کرنے والے تقریباً 6000 ملازمین نے ہڑتال شروع کر دی تھی۔ اب اس میں تقریباً 31 ہزار لوگ حصہ لے چکے ہیں۔ سیم سنگ کے کل ملازمین میں سے ایک چوتھائی این ایس ای یوکے ممبر ہیں۔ ان سب نے بہتر تنخواہوں اور کام کے حالات بہتر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button