خبریںعراق

روز عاشورا‌ کربلا معلی میں حفظان صحت منصوبوں کی تفصیلات

پیر کو صوبہ کربلا کے محکمہ صحت نے شہر کربلا میں یوم عاشورا کی عزاداری کے لئے ہنگامی پلان کی تفصیلات بتائی۔ 

ذیل میں ہمارے ساتھی رپورٹر نے اپنی رپورٹ میں اس کی تفصیلات بیان کی ہیں جسے ہم دیکھیں گے۔

صوبہ کربلا کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل صباح موسوی نے اس سلسلے میں یوم عاشورا کی عزاداری کے دوران حفظان صحت کے منصوبوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا: وزارت صحت نے اس سال عاشورا کی عزاداری کے دوران حفظان صحت کی ہنگامی کاروائی منصوبوں کی ضروری تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ صحت کربلا کے اہلکار اور ایگزیکٹو ایجنٹ اس عظیم موقع پر ہزاروں شہریوں اور لاکھوں زائرین کو بہترین طبی اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔‌

موسوی نے مزید بتایا: اس منصوبے کے نفاذ میں شامل صحت کے اداروں کا انتظام ایک مشترکہ آپریٹنگ روم کے ذریعہ کیا جاتا ہے اور یہ عراقی وزارت صحت کربلا گورنریٹ اور صوبائی خدمات کے محکموں، روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے انتظامیہ کے علاوہ زیارتی مقامات کے انتظامیہ اور دیگر صوبوں کے محکمہ صحت کے ذمہ داران سے ضروری ہماہنگی کی گئی ہے۔

صوبہ کربلا کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے اس حوالے سے تیار کردہ سہولیات کے سلسلے میں بتایا: 100 ایمبولنس کو ضروری ادویات اور سامان سے لیس کر کے انہیں ایسے علاقوں میں تعینات کیا جائے گا جہاں لوگوں کا زیادہ اجتماع ہو، خاص طور سے قمہ زنی لگانے والوں اور عزاداری طویریج کے جلوسوں کے قریب، جبکہ 8 سرکاری ہسپتالوں اور چار نجی ہسپتالوں کو مریضوں کے علاج کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اسی طرح عزاداروں کی سہولت اور ان کی دیکھ بھال کے لئے دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا: حضرت زینب سلام اللہ علیہا آئی سرجری سینٹر جو کہ ہنگامی صورتحال کے لئے تمام ضروری ادویات، آلات اور طبی سامان سے لیس ہے، نیز پینے کے پانی کی نگرانی اور زائرین اور سوگواروں کو کھانا فراہم کرنے کے لئے 30 ہیلتھ ٹیمیں اور کئی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں محبان اہل بیت علیہم السلام کے اجتماع کو خدمات فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

موسوی نے زائرین اور سوگواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر اور صحت کی سفارشات پر عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، جس میں ذاتی حفظان صحت کا خیال رکھنا، سنبرن، ہیٹ اسٹروک اور دن بھر میں باقاعدہ طور سے کافی مقدار میں پانی پینا شامل ہے۔

انہوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراق کی وزارت صحت اور مقامی حکومت نے ان ایام میں حفظان صحت کی خدمات اور زائرین اور عزاداروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں صرف کی ہیں، بتایا: بابل اور نجف کے محکمہ صحت بھی کربلا محکمہ صحت کے اس منصوبے میں حصہ لیتے ہیں اور ضروری تعاون کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button