راج بھون میں گورنر کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا بھی خطاب کیا، کہا:میں ایک با رپھر وزیر اعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ منی پور آئیں اور یہاں کے لوگوں کے حالات کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو تشدد سے متاثر ریاست منی پور اور سیلاب سے پریشان حال ریاست آسام کا دورہ کیا ۔دونوں ہی ریاستوں میں انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کی پریشانیوں کا درماں بننے کا بھی اعلان کیا۔
کانگریس لیڈر نے تقریباً۳؍ بجے منی پور میں تشدد کے متاثرین سے ملاقات کی۔ اس دورے میں انہوں نے چورا چند پور میں ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا اور وہاںموجود افراد سے بات چیت کی۔ منی پور پہنچنے کے بعد راہل گاندھی نے شام کو میڈیا سے بھی خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم مودی سےدرخواست کرتا ہوں کہ وہ منی پور آئیں اور یہاں کے لوگوں کے حالات کو دیکھیں۔