Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے بیانات میں عاشورہا اور حسینی ثقافت کے پیغام کی عالمی تبلیغ کی اہمیت

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی نے محرم الحرام کے موقع پر دینی مبلغین کے گروپ میں اپنے بیانات کے ایک اور حصے میں عاشورا اور حسینی ثقافت کے پیغام کی عالمی تبلیغ کی اہمیت پر خطاب کیا۔

اس سلسلے میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: مطلق واجب کے وجود کا مقدمہ بھی واجب ہے اور آج مقدمہ وجود میں وہ تمام افراد شامل ہیں جو دور حاضر پوری دنیا میں کہیں بھی ذمہ داری ادا کرنے کے لائق ہیں۔

موصوف نے مزید فرمایا: اس سلسلے میں علماء، دانشوران، اہل علم، ماہرین تعلیم، کاروباری اور تمام مرد و خواتین کہ جن کو جتنی معلومات اور اختیار ہے اس کے مطابق انہیں کوشش کرنی چاہیے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس نکتہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ قدرت فرض کی ادائیگی کی ایک عام شرط ہے،فرمایا: انسان کے پاس بالقوہ زیادہ قدرت ہوتی ہیں، اس لئے ہر ایک پر فرض ہے کہ کوشش کرے جب تک کہ کفایت کی حد تک کام نہ ہو۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اس میں شک نہیں کہ دور حاضر میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ ، امیر المومنین علیہ السلام، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، امام حسن علیہ السلام، امام حسین علیہ السلام اور باقی ائمہ معصومین علیہم السلام کی حقیقی سیرت پوری دنیا میں موجود 8 ارب لوگوں تک نہیں پہنچ رہی ہے، لہذا سب پر واجب کفائی ہے کہ اس سلسلہ میں کوششیں کریں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: لہذا دور حاضر میں یہ اہم کام واجب عینی ہے ہر ایک پر جس کو جتنی معلومات ہے اور جتنی قدرت ہے کہ وہ اس سلسلہ میں کوشش کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button