اسلامی دنیاافغانستانخبریںدنیا

طالبان نے افغانستان کے صوبہ غزنی میں محرم کے پروگراموں پر پابندیاں عائد کر دی

افغانستان کے صوبہ غزنی کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ طالبان نے اس صوبہ میں محرم میں عزاداری کے پروگراموں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

اتوار 7 جولائی کو ذرائع نے بتایا کہ طالبان کے مقامی عہدہ داروں نے غزنی میں شیعہ علماء کونسل کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس میں اس کونسل کے ارکان کو حکم دیا کہ وہ شہر کے دروازوں اور دیواروں پر عزاداری کے پرچم لگانے سے گریز کریں۔

طالبان نے اس صوبہ میں محرم میں عزاداری کے پروگراموں کے منتظمین کو شہر کی سڑکوں پر سقا خانہ تیار کرنے اور جلوس نکالنے سے منع کر دیا ہے۔

نیز طالبان نے کہا کہ رات کے وقت انجمنوں کو اپنے علاقے سے دوسرے علاقے میں رفت و آمد کی اجازت نہیں ہے۔

طالبان کی پابندیوں کے مطابق عزاداری کے پروگرام صرف شیعہ مساجد میں منعقد کئے جائیں اور لوگوں کو عوامی مقامات پر عزاداری منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں گذشتہ تین برسوں میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد طالبان نے محرم میں عزاداری کے پروگراموں کو محدود کرتے ہوئے اس دن کی عام تعطیل کو بھی کیلنڈر سے ہٹا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button