Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ میڈیا اور ادارےعراق

حوزہ علمیہ ابن فہد حلی کربلا میں"یورپ میں شیعت کا حال اور مستقبل" اجلاس منعقد ہوا

26 ذی الحجہ 1445 ہجری بروز بدھ شہر کربلا میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ ایک علمی مرکز حوزہ علمیہ ابن فہد حلی کربلا میں "یورپ میں شیعت کا حال اور مستقبل” اجلاس منعقد ہوا۔‌

یہ اجلاس سویڈن کی لوند یونیورسٹی اور انگلینڈ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر الیور شاربت کی موجودگی میں ہوا۔

پروفیسر الیور شاربت نے اپنی تقریر میں یورپ میں شیعوں کی صورتحال اور یورپی بر اعظم میں شیعت کے مستقبل کا جائزہ لیا اور شیعت اور مذہب اہل بیت عصمت طہارت علیہم السلام کی توسیع کے اہم ترین عوامل اور موثر طریقوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بعض مداخلتوں اور سوالات کے جوابات بھی دیے اور تاکید کی کہ شیعت کے اخلاقی اور روحانی خزانوں کو تمام بنی نوع انسان تک منتقل کیا جائے کیونکہ اسی کے ذریعہ آخرت میں نجات اور دنیا میں سعادت حاصل ہوگی۔

اس اجلاس میں شیعہ اور دیگر مکاتب فکر کے درمیان فرق کو واضح کرنے کے لیے مختلف ٹولز بالخصوص میڈیا کے ذریعے کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button