اسلامی دنیاپاکستانخبریںدنیا

عاشورا حسینی میں شرکت کے لئے پاکستان سے عراق کے لئے فلائٹ کا آغاز

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے عاشورا حسینی میں شرکت کے لئے پاکستان سے عراق کے لئے فضائی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کل اعلان کیا کہ اس نے عاشورا کے ایام میں زائرین کی نقل و حمل کے مقصد سے عراق کے شہر نجف اشرف کے لئے خصوصی پروازیں شروع کی ہیں۔

پاکستانی نیوز سائٹس میں شائع ہونے والی خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے زائرین کو عراق پہنچانے کے لئے ایک خصوصی پروگرام شروع کیا کہ 7 جولائی اور 11 جولائی 2024 کو دو پروازیں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نہ صرف زائرین کو نجف اشرف پہنچائے گی بلکہ انہیں واپس بھی لائے گی اور واپسی کا سلسلہ 20 جولائی سے شروع ہوگا۔

آخر میں توقع ہے کہ ان سفر سے پاکستان اور عراق کے درمیان ثقافتی اور دینی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button