Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ایشیاءخبریںدنیا

چین/بنگلہ دیش ؛شیخ حسینہ کا دورہِ چین

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے ہندوستان دورہ کے دوران حکومت ہند کے ساتھ تقریباً 10 معاہدوں پر دستخط کئے تھے جس میں ٹرین ٹرانسپورٹ کا بھی ایک منصوبہ شامل تھا۔

ہندوستان دورہ کے دو ہفتہ بعد شیخ حسینہ کے چین دورہ کو اقتصادی اور سفارتی اعتبار سے کافی اہمیت دی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے اس دورے کے دوران بنگلہ دیش کی وزیراعظم چین سے متعدد منصوبوں کی تکمیل کے لئے قرضہ حاصل کر سکتی ہیں اور چین سالانہ بجٹ کے خسارے کو پورا کرنے کے لئے بھی بنگلہ دیش کی مدد کر سکتا ہے۔

گذشتہ 15 برسوں میں چین نے بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لئے بھی بنگلہ دیش کو قرضہ یا فنڈز فراہم کئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے سابق وزیرِ خارجہ توحید حسین کے مطابق اس تمام معاملے میں چین کا مفاد اُتنا ہی ہے جتنا بنگلہ دیش کا ہے۔

بنگلہ دیش کی وزارتِ خزانہ کے ادارہ محکمہ اقتصادی تعلقات کے مطابق چین نے گذشتہ چار برسوں میں بنگلہ دیش کو تین ارب ڈالر بطور قرض دیے ہیں۔ جب کہ  امریکن انٹرپرائز انسٹٹیوٹ کے مطابق چین بنگلہ دیش میں سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کو قرضے دینے کے مقابلے میں بنگلہ دیش کو قرض دینا چین کے لئے زیادہ سودمند ہے۔ بنگلہ دیش کے سابق وزیرِ خارجہ توحید حسین کے مطابق ایک طرف تو چین کو اپنے پیسے پر سود مل رہا ہے اور دوسری طرف ان منصوبوں پر چینی ٹھیکے دار ہی کام کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش میں چین کا اثر و رسوخ بھی بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button