Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاکستان لاہور پولیس کا محرم کے حوالے سے مربوط سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کا آغاز

لاہور پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے مربوط سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پولیس نے بتایا کہ لاہور میں کیٹیگری اے کی457، کیٹیگری بی کی 2610 اور کیٹگری سی کی 801 مجالس ہوں گی۔

مزید بتایا کہ لاہور میں کیٹیگری اے کے17،کیٹیگری بی کے 74 اور کیٹیگری سی کے3 لائسنسی جلوس نکالے جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ کیٹیگری اے کے87، کیٹیگری بی کے 234 اور کیٹیگری سی کے43 غیر لائسنسی جلوس نکلیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران 11ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات ہوں گے۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button