اسلامی دنیاایشیاءخبریںدنیا

غزہ جنگ کو ۹؍ ماہ مکمل، ۳۸؍ ہزار جاں بحق

غزہ پر اسرائیلی حملے کو ۷؍ جولائی کو ۹؍ ماہ مکمل ہو گے۔ پون سال کے اس طویل عرصہ میں عالمی برادری اسرائیل کے آگے بے بس ثابت ہوئی اور اس خبر کے لکھے جانے تک ۳۸؍ ہزار ۹۸؍ افراد کو قتل کردیا۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد ۸۷؍ ہزار ۷۰۵؍ ہے۔ اس کے علاوہ ہزاروں افراد کا کوئی پتہ نہیں ہے اوران کے ملبہ کے نیچے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔
جنگ کے ۹؍ ماہ مکمل ہونے کے موقع پر جمعہ کو ا س وقت جنگ بندی کی موہوم سی امید پیدا ہوئی جب حماس کی نئی تجویز پر اسرائیل نے بات چیت پرآمادگی ظاہر کی مگرصہیونی ریاست کے وزیراعظم کے مطابق’’جنگ بندی کے معاہدہ پر حماس کے ساتھ اب بھی خلا موجود ہے۔ ‘‘

بہرحال امریکہ کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہےکہ’’ حماس کی طرف سے پیش کی گئی تجویز میں بہت اہم پیش رفت شامل ہے۔ ہم تبادلے کے معاہدہ کیلئے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ‘‘ موساد کے سربراہ جو جمعہ کو دوحہ پہنچے تھے، ابتدائی ملاقات کے بعد واپس اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ اگلے ہفتے مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button