اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے
امام حسین ع و حضرت عباس ع کےروضہ مبارک پہ پرچم کشائی کی روح پرور تقریب
یکم محرم الحرام کی شب حرم امام حسین علیہ السلام اور آپ کے جانثار بھائی حضرت عباس علمدار کے روضہ مبارکہ پر پرچم کشائی کی روح پرور تقاریب منعقد کی گئیں۔بین الحرمین سے سرخ پرچم کو اتار کر سیاہ پرچم بلند کیا گیا،جس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں ایام عزا کا آغاز بھی ہو گیا۔علم کشائی کی تقاریب میں دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عزاداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر لیبک یاحسین علیہ سلام کے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے اور پرچم امام حسین علیہ سلام بلند ہوا تو ہر آنکھ اشک بار تھی۔اس تقریب سے روضہ امام حسین علیہ السلام کے متولی مہدی کربلائی نے خطاب کیا ۔واضح رہے کہ روضہ امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علمدار پر لہراتا ہوا یہ پر چم آج بھی حسینیت کی فتح اور یزید ابن معاویہ کی شکست کا اعلان کررہا ہے۔