Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

جو لوگ یونیورسٹی یا مدرسہ میں پڑھنے کے لئے ایک، دو یا چند سال کے لئے دوسرے شہر جاتے ہیں اور وہاں چند سال رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں، یا اسی طرح جو کاروبار کے لئے دوسرے شہر جاتے ہیں کہ جنہیں عموما مسافر نہیں کہا جاتا تو وہ پہلے ہی دن سے نماز مکمل پڑھیں اور روزہ بھی رکھ سکتے ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے جو لوگ تعلیم یا کاروبار کے لئے دوسرے شہر جاتے ہیں، کے سلسلے میں فرمایا: جو لوگ یونیورسٹی یا مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے ایک، دو، چار یا اس سے زیادہ سال کے لئے دوسرے شہر میں جاتے ہیں اور اس شہر میں چند سال رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اسی طرح جو لوگ کاروبار کے لئے دوسرے شہر جاتے ہیں کہ عموما ان افراد کو مسافر نہیں کہا جاتا، چونکہ یہ مسافر نہیں ہیں اس لئے پہلے دن ہی سے نماز مکمل پڑھے اور روزہ بھی رکھ سکتے ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: ہمارا کوئی شرعی وطن نہیں ہے اگرچہ بعض روایات میں وطن کا لفظ ایا ہے اور ان میں سے بعض روایتیں صحیح بھی ہیں کہ اگر انسان کسی شہر میں کوئی جائداد حتی درخت رکھتا ہو تو وہ اس کا شرعی وطن ہے۔ لیکن ان روایات سے اعراض کیا گیا ہے اور 99 فیصد فقہاء نے اس پر عمل نہیں کیا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے بعض روایات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جن میں ستۃ اشھر یعنی چھ مہینے آیا ہے، فرمایا: بعض فقہاء نے ایسی روایتوں سے استناد کیا ہے اور بعض نے احتیاط فرمائی ہے کہ ان میں سے ایک والد مرحوم آیۃ اللہ العظمیٰ سید مہدی شیرازی ہیں، لیکن یہ بھی مشہور کے خلاف ہے، فقہا میں مشہور ہے کہ یہ شرط (چھ مہینہ) ذکر نہیں ہوئی ہے۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: وطن اور حکم وطن میں فرق ہوتا ہے اور جب تک کسی کو مسافر نہیں کہا جاتا اس کے رہنے کی جگہ اس کے وطن کے حکم میں ہے لیکن اس کا وطن نہیں ہے۔

معظم لہ نے کسی دوسرے شہر میں لمبے عرصے تک قیام کا ارادہ رکھنے والے کے بارے میں فقہاء کے درمیان اختلاف کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا: اس سلسلے میں فقہاء کے درمیان اختلاف ہے کہ ایسی صورت میں انسان کی نماز اور روزے شروع سے ہی مکمل ہوتے ہیں یا نہیں، میں نے یہی سمجھا کہ ایسی صورت میں انسان کو پہلے دن سے ہی مسافر نہیں سمجھا جاتا یعنی ضروری نہیں کہ اس نے وہاں گھر خریدا ہو یا کرائے پر لیا ہو۔ حتی اگر اس نے نہ کوئی مکان خریدا ہو نہ کرائے پر لیا ہو لیکن اس شہر میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے چند سال رہنا چاہتا ہو اور اس وقت وہ اپنے دوستوں کے گھر میں رہ رہا ہو تو اس شخص کو مسافر نہیں کہا جائے گا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے علمی جلسے میں مندرجہ ذیل مباحث بیان ہوئے۔ نماز کے بعض احکام، خاک شفا کے بعض کام، جان بچانے کے لئے حرام چیز کھانے کا حکم وغیرہ

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی واقع قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق 10:45 بجے منعقد ہوتا ہے، جسے آپ امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فریکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button