Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںدنیا

آج دیکھا جائے گا ماہ محرم کا چاند

آج 6 جولائی 2024 کو 29 ذی الحجہ 1445 ہے، اگر آج چاند نظر آ گیا تو کل اتوار سے محرم 1446کا آغاز ہو جائے گا اور اگر چاند نظر نہیں آیا تو پیر 8 جولائی کو ماہ محرم کی پہلی تاریخ ہوگی۔ چاند رات سے ہی کربلا کے شہیدوں کے غم کا دور شروع ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کربلا کے شہیدوں کی یاد میں مجلس و ماتم اور عزاداری کا آغاز ہو جائے گا۔ بر صغیر ہند و پاک میں 2 ماہ 8 دن تک مسلسل امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے غم منایا جاتا ہے۔

ہندوستان کے پائتخت دہلی سمیت پورے ملک میں محرم کی تیاریاں ہو رہی ہیں، ہندوستان میں نہ صرف شیعہ بلکہ دوسرے دین و مذہب کے پیروکار بھی امام حسین علیہ السلام اور کربلا کے شہیدوں کا غم مناتے ہیں اور ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

دہلی میں مرکزی عشرہ ہاے مجالس درگاہ شاہ مرداں، مزار شہید رابع پنجہ شریف اور اوکھلا میں ہوں گے۔ دہلی میں عشرہ مجالس 1446 درگاہ شاہ مرداں میں مولانا سید صفی حیدر سکریٹری تنظیم المکاتب خطاب کریں گے، مزار شہید رابع پر مولانا سید کلب رشید کا بیان ہوگا، اوکھلا میں مولانا سید تصدیق حسین مجالس عزا خطاب فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ دہلی اور اطراف کے ہر امام باڑے، مساجد اور مومنین کے گھروں پر مجالس عزا منعقد ہوں گی جنہیں مختلف علماء و ذاکرین خطاب فرمائیں گے۔

مقامی ذرائع کے مطابق دہلی میں اس سال 52 مقامات پر عشرہ ہاے مجالس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ نیز بعض مقامات جیسے ماہ محرم کی پہلی جمعرات کو درگاہ شاہ مرداں اور 4 محرم کو لال کنواں علاقے میں جلوس ہائے عزا بھی برآمد ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button