Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاایشیاءپاکستانخبریں

پاکستان: پنجاب حکومت کا محرم کے پیش نظر سوشل میڈیا ایپس پر پابندی کا اعلان

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں مریم نواز کی قیادت والی  حکومت نے ۴؍ ماہ قبل ایکس (پرانا نام ٹویٹر) پر پابندی عائد کرنے کے بعد یوٹیوب، وہاٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر۶؍ دن، ۱۳؍ جولائی تا ۱۸؍ جولائی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت کے مطابق اسلامی  مہینہ محرم میں ’’نفرت انگیز مواد‘‘ کی تشہیر کو روکنے کیلئے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

صوبہ کی حکومت کے مطابق ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر محرم کی ۶؍ تا ۱۱؍ تاریخ یعنی (۱۳؍ تا ۱۸؍ جولائی ) پابندی عائد کی جائے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان کے پنجاب کی مجموعی آبادی ۱۲۰؍ ملین ہے۔ صوبہ کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’محرم کے درمیان فرقہ وارانہ تشدد سے بچنے کیلئے نفرت انگیز مواد اور غلط معلومات کو قابو کرنے کیلئے ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرنا ضروری ہے۔ ‘‘

مریم نواز کی پنجاب حکومت نے مرکز میں اپنے چچا شہباز شریف کی حکومت سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ۱۳؍ تا ۱۸؍ جولائی ۶؍ دن کیلئے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو معطل کرنے کا اعلان کریں۔‘‘ خیال رہے کہ پاکستان کے فوج کے سربراہ عاصم منیر نے پہلے ہی سوشل میڈیا کو ’’شیطانی میڈیا ‘‘قرار دیا تھا اور ’’ڈجیٹل دہشت گردی‘‘ سے لڑنے کی اہمیت پر زور دیاتھا۔پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق دار نے بھی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button