پاکستان ؛ دہشتگرد تکفیری گروہ کی جانب سے محرم الحرام سے قبل ملت تشیع مخالف تقریریں
دہشتگرد تکفیری گروہ سپاہ صحابہ کی جانب سے محرم الحرام سے قبل مختلف مقامات پر ملت تشیع کے خلاف تقریریں کی گئیں۔
یہ اس دہشتگرد گروہ کا وطیرہ رہا ہے کہ ہر سال محرم الحرام کی آمد پر نئے فتنوں کو جنم دیتے ہیں اور ملک کے امن کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں۔
سپاہ صحابہ کے ایک دہشتگرد کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ تقریر میں ملت تشیع کے خلاف باتیں کر رہا ہے۔
یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوئم کی وفات سے منسوب کرکے تکفیر و تفریق کے اپنے مذموم ارادوں کو تکویت دینے کی یہ ناکام کوشش ہر سال کی جاتی ہے۔
جب کہ ان کی اپنی کتب میں خلیفہ دوئم کے انتقال کی تاریخ 26 ذی الحجہ لکھی ہوئی ہے، مگر بغض اہلیبیت اور بغض ملت تشیع کی وجہ سے یہ یکم محرم کو یہ دن مناتے ہیں۔
اس سال اس دہشتگرد نے کہا کہ تمام لوگ یکم محرم الحرام کے جلوسوں میں سفید رنگ کے کپڑے زیب تن کرکے آئیں۔ تاکہ لوگ دیکھیں تو کہیں کہ وہ کالوں کا جلوس ہے اور یہ سفید لوگوں کا جلوس ہے۔
اسلام کے یہ ٹھیکیدار اسپیکر پر آکر تعلیمات رسول خداﷺ کو فراموش کرتے ہیں اور ان کی تعلیمات کے برعکس لوگوں میں نفرت کی آگ بھڑکاتے ہیں۔
یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر ہر شیعہ سنی نے احتجاج ریکارڈ کروایا اور حکومت اور حفاظتی اداروں کو متوجہ کیا کہ یہ لوگ ملک کے امن کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو قبل از محرم الحرام ہی گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیئے تاکہ محرم الحرام بھرپور امن و وحدت کے ساتھ گزرے اور تعلیمات رسول خداﷺ و اہلیبیت رسولﷺ کو بیان کیا جا سکے۔