Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ایشیاءخبریںدنیاماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

ہندوستان ؛ لکھنو میں محرم کی تیاریاں زوروں پر

زمانہ قدیم سے پوری دنیا میں شہر عزا کے عنوان سے مشہور شہر لکھنو میں محرم الحرام کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ عشرہائے مجالس کے انعقاد کے لئے مساجد، امام بارگاہوں اور مومنین کے گھروں میں صاف صفائی اور تیاریاں زوروں پر ہو رہی ہیں۔ شہر لکھنو میں نماز صبح سے نصف شب کے بعد تک مجالس عزا اور عزاداری کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

لکھنو کی وکٹوریہ اسٹریٹ پر دن میں مرکزی مجالس منعقد ہوتی ہیں۔ صبح 9 بجے امام باڑہ جنت مآب میں لکھنو میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے وکیل مولانا سید سیف عباس نقوی مجالس عزا کو خطاب فرمائیں گے، اسی طرح ناظم صاحب کے امام باڑہ کا قدیمی عشرہ مجالس مولانا علی عباس خان، حسینیہ غفرانمآب میں مولانا سید کلب جواد نقوی امام جمعہ لکھنو، حسینیہ آغا باقر میں مولانا میثم زیدی، حسینیہ تقی علی خاں میں ڈاکٹر سید ارشد علی جعفری، جامعہ ناظمیہ میں مولانا حمید الحسن، شیعہ کالج میں مولانا عباس ناصر سعید، آغا ہومیو میں مولانا اختر عباس جون اور حسینیہ افضل محل میں مولانا آغا روحی مجالس عزا خطاب کریں گے۔

اسی طرح دیگر علاقوں میں بھی مجالس عزا منعقد ہوتی ہیں جسے مختلف علماء و ذاکرین خطاب فرمائیں گے۔

حسینیہ ناظم صاحب میں مرثیہ خوانی کی مجلس دن میں نماز ظہر کے بعد ہوتی ہے جس میں مختلف مرثیہ خوان حضرات مرثیہ پڑھتے ہیں۔

نماز مغربین کے بعد زیادہ تر گھروں میں خواتین ماتم کرتی ہیں جس میں محلے کی خواتین شرکت کرتی ہیں۔

یہ مبالغہ نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ ایام عزا میں پرانے لکھنو کا ماحول سوگوار ہوتا ہے، جگہ جگہ سے یا حسین یا حسین کی سزائیں بلند ہوتی ہیں۔ یہاں صرف امام بارگاہوں میں مجالس نہیں ہوتی بلکہ مومنین اپنے گھروں پر بھی عشرے کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button