اسلامی دنیاخبریںدنیاشیعہ مرجعیت

جس نے بھی شعائر حسینی کے فروغ میں کوئی خدمت انجام دی اس نے امام حسین علیہ السلام کی مدد کی اور جس نے کسی بھی ممکن مدد اور خدمت سے پرہیز کیا وہ خُذلان کا مصداق ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور 24 ذی الحجہ 1445 ہجری بروز پیر منعقد ہوا، جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امام حسین علیہ السلام کی خصوصیات کے سلسلہ میں فرمایا: اللہ تعالی نے امام حسین علیہ السلام کو وہ خصوصیات عطا کی ہیں جو آپ کے جد، والد، والدہ اور بھائی کو بھی نہیں دی اگرچہ وہ آپ سے افضل تھے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: امام حسین علیہ السلام کی ولادت کی روایتوں میں ہے کہ تمام فرشتوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کو آپ کی شہادت کی تعزیت پیش کی اور اللہ تبارک و تعالی نے امام حسین علیہ السلام کے لئے تکوینی اور تشریحی تبدیلیاں کیں جو خصائص حسینیہ میں شامل ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ نے اس عالم میں کہ آپ کی انکھوں میں آنسو تھے ان لوگوں پر لعنت کی جو امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں کوئی خدمت کر سکتے ہیں اور نہ کریں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے نصرت اور خذلان کے مفہوم کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: نصرت خذلان کی ضد ہے، جو راہ امام حسین علیہ السلام اور شعائر حسینی کے سلسلہ میں کوئی بھی خدمت کرے گا اس نے آپ کی نصرت کی اور جس نے امام حسین علیہ السلام اور شعائر حسینی کی ہر ممکن مدد کرنے سے گریز کیا وہ خذلان کا مصداق بن گیا۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی واقع قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق 10:45 بجے منعقد ہوتا ہے۔ جسے آپ امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فریکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button