ایشیاءخبریںدنیا

ہندوستان؛بہار: زیر مرمت پل کا ایک حصہ گرگیا، ۱۵؍ دن میں کُل ۷؍ پل گرچکے ہیں، کوئی جانی نقصان نہیں

بہار میں گزشتہ ۱۵؍ دنوں میں سات پل گر چکے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ سیوان ضلع کا ہے جہاں آج صبح ایک زیر مرمت پل کا ایک حصہ گر گیا۔ گزشتہ ۱۱؍ دنوں میں سیوان میں اس طر ح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ بہار حکومت نے پل گرنے کی اصل وجوہات جاننے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

بہار میں پلوں کے گرنے کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے کی ایک اور کڑی میں بدھ کے دن ایک زیر مرمت پل کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا۔ یہ پل سیوان ضلع میں گنداکی ندی پر قائم تھا، گزشتہ ۱۵ ؍ دنوں میں زمین بو س ہونے والا یہ ساتواں پل ہے۔یہ پل سیوان ضلع کے دیوریہ مضافات کو مہاراج گنج کے کئی علاقوں سے جوڑتا تھا، اب تک کسی بھی فرد کے بھی اس کی زد میں آنے کی خبر نہیں ہے ۔گزشتہ ۱۱؍ دنوں میں سیوان میں پل گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔علاقے کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ’’ آج صبح پل کا ایک حصہ گر گیا ابھی تک اس کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں، دیگر افسر جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔‘‘

یہ حادثہ صبح ۵؍ بجے پیش آیا، ابتدائی خبر کے مطابق یہ پل ۱۹۸۲-۸۳ء میں تعمیر کیا گیا تھا،کچھ دنوں سے پل کی مرمت کا کام چل رہا تھا۔گائوں والوں کا خیال ہے کہ موسلا دھار بارش کے سبب گنداکی ندی میں آئی باڑ نے پل کی بنیاد کو کمزور کر دیا تھا،گزشتہ ۱۱؍ دنوں میں ہونے والے اس دوسرے حادثہ نے بہار محکمہ تعمیرات کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button