اسلامی دنیاخبریںدنیاشیعہ مرجعیت

کوئی ضروری نہیں کہ حضرت حجت عجل اللہ فرجہ الشریف کا کوئی خاص پیغام ہمارے روزمرہ کے مسائل اور حالات میں ہم تک پہنچے، اس سلسلے میں معصومین علیہم السلام نے ہماری رہنمائی کی ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور 23 ذی الحجہ 1445 ہجری کو منعقد ہوا، جس میں گذشتہ جلسوں کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے عصر غیبت میں حضرت حجت عجل اللہ فرجہ الشریف کی شخصیت کے سلسلے میں فرمایا: روایات کے مطابق حضرت حجت عجل اللہ فرجہ الشریف سورج کی طرح بادلوں کے پیچھے رہتے ہیں جو یقینا ہمیشہ خود کی موجودگی کو ظاہر کرتے ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: ماضی میں بھی آج جیسے حالات رہے ہیں جو بنی نوع انسان کا امتحان ہے تاکہ اچھے لوگ زیادہ پہچانے جائیں اور قیامت کے دن جنت جائیں اور برے لوگ جہنم جائیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: کوئی ضروری نہیں کہ حضرت حجت عجل اللہ فرجہ الشریف کا کوئی خاص پیغام ہمارے روزمرہ کے مسائل اور حالات میں ہم تک پہنچے۔ اس لحاظ سے ہماری رہنمائی کی گئی ہے فرمایا: علينا القاء الاصول اليكم وعليكم التفريع. یہ ہم پر منحصر ہے کہ تمہارے لئے اصول بیان کریں اور اس کی فرع کرنا تمہارا کام ہے، لہذا جو راستہ معصومین علیہم السلام نے ہمیں دکھایا وہی کافی ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی واقع قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق 10:45 بجے منعقد ہوتا ہے۔ جسے آپ امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فریکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button