اسلامی دنیاپاکستانخبریںدنیا

پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کی جے ایس او پاکستان کی مرکزی ورکشاپ میں شرکت

مرکزی سکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ورکشاپ میں شرکت کی اور کارکنان سے خطاب کیا۔

مرکزی سکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پانچ روزہ جعفریہ تربیتی ورکشاپ کے آخری روز بمناسبت یوم تاسیس جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی پروگرام میں شرکت کی۔

مرکزی جعفریہ تربیتی ورکشاپ میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں جوان شریک ہوئے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے جعفریہ اسکاوٹس کے جوانوں سے خطاب بھی کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر شعبہ تبلیغات علامہ اظہر عباس شیرازی، مولانا فیاض حسین مطھری، مولانا امداد علی گھلو و دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button