اسلامی دنیاپاکستانخبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

عزاداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر ناکام اور نا اہل قسم کے لوگ حاکم ہیں۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں عزاداران امام حسینؑ کو ہرممکن سہولیات کو یقینی بنائے۔

جلوس و مجالس کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے مؤثر انتظامات کی ضرورت ہے۔

کے الیکٹرک اور دیگر بجلی فراہم کرنے والے اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ محرم الحرام میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں۔

اس محرم میں پہلے سے زیادہ مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button