بین الاقوامی میڈیا نے بتایا کہ پاکستان غیر دستاویزی افغان مہاجرین کو اس ملک سے نکالنے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے جا رہا ہے۔
30 جون 2024 اتوار کو الجزیرہ نے اطلاع دی کہ اس مرحلے میں تقریبا 800000 افغان مہاجرین کو پاکستان سے ملک بدر کئے جانے کا امکان ہے۔
پاکستانی حکام نے اس بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق مہاجرین کی ملک بدری کے پہلے مرحلے میں، جو کہ گذشتہ نومبر میں شروع ہوا تھا، پاکستان حکومت نے 541000 افغان مہاجرین کو ملک سے نکال دیا تھا۔
اس کے باوجود کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس سے قبل افغانستان میں طالبان کے خطرے کے تحت واپس آنے والے پناہ گزینوں پر ظلم و ستم کے خطرے کے بارے میں باخبر کیا تھا۔