افریقہخبریںدنیا

شمالی مشرقی نائجیریا میں فاقہ کشی اور اموات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔‌

اقوام متحدہ کی فنڈنگ میں کمی کے سبب شمالی مشرقی نائجیریا بڑے پیمانے پر فاقہ کشی کے خطرے سے دوچار ہے۔

ہمارے ساتھی رپورٹر نے اس علاقے کے لوگوں کی حالت زار کے حوالے سے ایک رپورٹ تیار کی ہے، جس پر توجہ دلانا مقصود ہے۔

اقوام متحدہ کے شعبہ رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کا کہنا ہے کہ نائجیریا کے تین علاقوں میں 28 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے 306 ملین ڈالر کی اپیل شروع کی اور اگر فوری امداد نہ کی گئی تو خوراک کے عدم تحفظ کے تباہ کن نتائج سے باخبر کیا ہے۔

ایجنسی نے متنبہ کیا کہ بین الاقوامی ادارہ شمالی مشرقی نائجیریا میں شدید غذائی عدم تحفظ سے لڑنے کے لئے فنڈز کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہا ہے کیونکہ خطے میں بڑے پیمانے پر بھوک اور اموات کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

او سی ایچ اے کے مطابق، ناجریا کی طرف سے 11 ملین ڈالر اور اقوام متحدہ کے مرکزی بجٹ سے مزید 11 ملین ڈالر کی ابتدائی وابستگی کے باوجود بین الاقوامی ڈونرز کی عدم توجہ کے سبب یہ مقصد حاصل ہونا ممکن نہیں۔

نئے عالمی بحرانوں سے مسابقت نے توجہ اور وسائل پر بھی دباؤ ڈالا ہے، کیونکہ غزہ، یوکرین اور سوڈان کے تمام بحران پچھلے دو برسوں میں پھوٹ پڑے ہیں، جس سے بجٹ میں توازن رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

 اپریل 2024 میں یونیسف کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ خطے میں شدید غذائی قلت کے سبب 120000 سے زیادہ بیمار بچے علاج کے لئے اسپتال میں داخل ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button