ماہ محرم کے نزدیك ہونے پر روضہ حضرت عباس علیہ السلام میں خیمہ عزا برپا
کربلا معلی میں ماہ محرم کے نزدیك ہونے كے موقع پر ہونے والی امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی تیاریاں جاری ہیں، جس کے پہلے مرحلے میں روضہ حضرت عباس علیہ السلام میں خیمہ عزا نصب کیا گیا ہے۔
کربلا معلی جو حالیہ دنوں میں عید غدیر کے موقع پر سجایا گیا تھا اب وہاں خدام اور مومنین ماہ محرم میں عزاداری امام حسین علیہ السلام کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
روضہ حضرت عباس علیہ السلام میں محرم کا خیمہ عزا کہ جسے خیمہ فضیلت کہا جاتا ہے، نصب کیا گیا ہے اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام میں زائرین اور امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کربلا معلی میں خیمہ عزا کا نصب کرنا جو ایام عزا کے آغاز کے شاندار مظاہر میں سے ایک ہے، 250 سال سے زیادہ عرصہ سے ماہ محرم سے قبل یہ خیمہ فضیلت نصب کیا جاتا ہے جو ایام عزا کے آغاز و آمد اور اور امام حسین علیہ السلام کی خدمت کی خبر دیتا ہے۔