24 ذی الحجہ ! عید مباہلہ ، اس دن سن 9 ہجری میں پنجتن پاک کے سبب اسلام کو عیسائیت پر فتح حاصل ہوئی۔
ہر سال 24 ذی الحجہ ہمیں ایک عظیم واقعہ کی یاد دلاتا ہے کہ اس دن سن 9 ہجری میں پنجتن پاک کے سبب اسلام کو عیسائیت پر فتح حاصل ہوئی۔
روایات کے مطابق نجران کا علاقہ یمن کے شمالی پہاڑی سلسلے میں واقع ہے جہاں عیسائی بڑی تعداد میں رہتے تھے اور وہاں گرجا گھر بنا کر عبادت کرتے تھے۔ جب مکہ فتح ہوا اور اسلام تیزی سے پھیلا تو مختلف گروہ اسلام میں داخل ہوئے۔ دین کی دعوت کا ایک پیغام نجران کے عیسائیوں تک بھی پہنچا تو اُن میں سے کچھ لوگ مشتعل ہو گئے تو نجران کے بزرگ پادریوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ہم بغیر لڑے حل کریں گے۔ طویل مذاکرات کے بعد یہ طے پایا کہ 14 لوگوں پر مشتمل ایک قافلہ مدینہ روانہ کیا جائے۔
رسول اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ امیرالمومنین، حضرت فاطمہ زہرا، امام حسن اور امام حسین علیہم السلام کو لے کر نجران کے عیسائیوں سے مباہلہ کرنے اور اسلام کے تحفظ اور بالادستی کے لئے میدان مباہلہ میں آئے۔ جہاں اہلبیت علیہم السلام کی ہمراہی میں آپ کو فتح حاصل ہوئی۔
یہ دن اسلام کی فتح، اہلبیت علیہم السلام کی صداقت و حقانیت کے ثابت ہونے کا دن ہے۔ لہذا عالم اسلام اس دن عید مناتا ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی اپنے قارئین کی خدمت میں عید مباہلہ کی مبارکباد پیش کرتی ہے۔