اسلامی دنیادنیاشیعہ مرجعیتشیعہ میڈیا اور ادارے

عید غدیر کے موقع پر دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ اداروں اور مراکز کی سرگرمیاں

دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے وابستہ بہت سے دینی اور ثقافتی مراکز اور فلاحی اداروں نے مختلف پروگرام منعقد کئے جن میں سب سے اہم انسانی ہمدردی اور فلاحی سرگرمی تھی۔

عراق کے شہروں کربلا، نجف، کاظمین، بصرہ اور ذی قار میں اسی طرح ایران، افغانستان، امریکہ، اسٹریلیا، مڈگاسکر وغیرہ میں ان اداروں کی جانب سے جشن و محافل منعقد ہوئیں۔

شیعہ خبر رسا ایجنسی نے دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے شعبہ اطلاعات کے حوالے سے بتایا: عراق کے مختلف صوبوں میں ثقافتی اور فلاحی اداروں اور مراکز نے عید غدیر کے موقع پر مختلف پروگرام منعقد کئے۔
اس موقع پر منعقد ہوئے پروگرامس میں جیسے ثقافتی دینی سرگرمیاں، محافل کا انعقاد اور فقراء و مستحقین کی امداد شامل ہیں۔


یہ سرگرمیاں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی نصیحتوں اور عید غدیر کی تبلیغ کے سلسلہ میں موصوف کے حکم اور تاکید کے مطابق انجام پائی ہیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے مومنین سے کہا کہ وہ عید غدیر کی تقریب کو منعقد کریں اور مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کو عملی جامہ پہنائیں، امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی خوشنودی کے ساتھ ساتھ ان کے انتظار کرنے والے اور ان کے نظام عدل کے مشتاق مومنین کو بھی خوش کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button