افریقہخبریںدنیا

نائجر کی فوج پر دہشت گرد ملیشیا کے حملے میں 21 افراد ہلاک

نائجر کی وزارت دفاع نے بتایا کہ مسلح دہشت گرد گروپوں کے اتحاد کے حملے میں 20 فوجی اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہو گیا۔
شیعہ خبر ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے بتایا کہ نائجر کی وزارت دفاع نے بھی کہا ہے کہ حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں اور چار روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں حملہ آور مارے گئے اور دیگر حملہ آوروں کی تلاش کے لئے زمینی اور فضائی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔
فوجی حکومت نے بدھ سے تین روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا اس دوران پرچم سرنگو رہیں گے۔
نائجر کی وزارت دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ قومی خود مختاری کے لئے، جدوجہد جاری رکھنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کا عزم غیر متزلزل ہے۔
واضح رہے کہ برکینہ فاسو اور مالی کی سرحدوں سے متصل تلبیری علاقے کو باقاعدگی سے حملوں کا سامنا رہتا ہے جن میں شدت پسند سنی گروپ داعش کا ایک رکن ملوث ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button