اسلامی دنیاپاکستانخبریںدنیا

پاکستان میں شیعہ نوجوانوں پر جھوٹے مقدمات میں اچانک اضافہ!میانوالی کے 2 عزادار توہین صحابہ الزام میں گرفتار

محرم الحرام سے قبل شیعہ نوجوانوں پر جھوٹے مقدمات میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ شیعہ ہراسی کے تحت بے گناہ شیعہ عزاداروں پر بے بنیاد مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقے داود خیل میں دو شیعہ عزاداروں پر فیسبک سے توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔

دونوں نوجوانوں کا کہنا ہے ہم پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔

شیعہ ہراسی کے دیگر واقعات میں دیپالپور میں بھی ایک نوجوان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شیعوں پر ظلم و ستم عرصہ دراز سے جاری ہے، اگرچہ پاکستان ایک جمہوری ملک کہلاتا ہے، وہاں الیکشن بھی ہوتے ہیں، حکومتیں بھی تبدیل ہوتی ہیں لیکن شیعوں کو تحفظ دینے میں ہر حکومت ناکام نظر آئی۔

ابھی دو روز قبل ایک وہابی شدت پسند جوان نے ایک بزرگ شیعہ کو قتل کر دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق عید غدیر کے موقع پر ایک پاکستانی وہابی مفتی نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں عید غدیر کی محفلوں پر پابندی لگائی جائے اور کسی طرح کے اظہار خوشی کی اجازت نہ دی جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button