پاکستانخبریںدنیا

گجرات/پاکستان: تکفیری مسجد امام کے 14 سالہ مذہبی جنونی بیٹے نے بزرگ شیعہ عزادار کو شہید کردیا

بزرگ عزادار کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال کنجاہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

کنجاہ پولیس کی حدود کے گاؤں چک چوہڈو میں ایک 14 سالہ لڑکے نے فرقہ وارانہ تنازع پر شیعہ عزادار بزرگ کو قتل کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گاؤں کی ایک مسجد کے پیش امام کے بیٹے ریحان کا اسی گاؤں کے رہائشی سید نذیر حسین شاہ کے ساتھ عید غدیر کے موضوع پر معمولی تلخ کلامی ہوئی۔
تکفیری پیش امام کے جنونی بیٹے نے ادھیڑ عمر شخص پر پے در پے چاقو سے حملے کئے اور موقع سے فرار ہو گیا۔
بزرگ عزادار کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال کنجاہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کر کے لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ایک ٹیم نے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کئے ہیں۔
مقتول کے بھائی شبیر حسین شاہ کی شکایت پر تین ملزمان ریحان، اس کے چچا اور والد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 302، 34 اور 109 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقامی اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم مذہبی جنونی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button