کراچی اس وقت ہائی الرٹ پر ہے جہاں پر اسرار اموات کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ۲۲؍ لاشیں بر آمد ہو چکی ہیں، خیا ل کیا جا رہا ہے چونکہ شہر میں شدید ترین گرمی کی لہر ہے جس کے سبب نشے کے عادی افراد اس کی زد میں آکر ہلاک ہو رہے ہیں۔ پاکستانی نوجوانوں میں نشہ کی لت عام ہے جو کم قیمت میں آسانی سے دستیاب ہے۔
کراچی شہر ایک پراسرار اور تشویشناک حالات سے دوچار ہے کیونکہ شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی نامعلوم لاشوں کی تعداد اب ۲۲؍تک پہنچ گئی ہے، بدھ، منگل کو جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق، ۵؍نئی لاشیں ملی ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق، چیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن، پاکستان کی ایک غیر منافع بخش فلاحی تنظیم کے مطابق، تازہ ترین متاثرین میں سے تین منشیات کے عادی دکھائی دیتے ہیں۔
تنظیم کے رضاکاروں کی کوششوں کے باوجود ۲۲؍لاشوں میں سے کسی کی بھی شناخت نہیں ہوسکی ہے
کراچی میں انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والی ایک اور تنظیم کے ایک اہلکار، ایدھی فاؤنڈیشن کے عظیم خان نے گزشتہ روزبتایا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر نشے کے عادی تھے جو شدید گرمی کی وجہ سے منشیات کے زیر اثر انتقال کر گئے۔