پاکستانتصویری رپورٹخبریںدنیا

پاكستان ؛ شندور پولو فیسٹیول بے وقت برفباری کے بعد موخر

پاكستان ،شندور پاس سے گذشتہ دنوں آنے والی تصاویر میں میدان اور اس میں لگے خیموں کو برف سے ڈھکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ برفباری اچانک اور پولو فیسٹیول کے آغاز سے محض چار دن پہلے ہوئی تھی۔

خیبر پختونخوا حکومت نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ 28 سے 30 جون تک منعقد ہونے والا شندور پولو فیسٹیول معطل کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں اس کی وجہ خراب موسمی حالات بتائی گئی ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے چترال کے ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ شندور پاس کے مقام پر اچانک موسم تبدیل ہوا اور برفباری نے پولو کے میدان کو پوری طرح ڈھک دیا ہے۔ ’اسی وجہ سے پولو کا تین روزہ فیسٹیول موخر کرنا پڑا۔

اس سے قبل 2022 میں شندور فیسٹیول کے اختتام کے بعد سینکڑوں سیاح اس وقت اپر چترال میں پھنس گئے تھے جب اچانک شندور پاس کے دہانے پر واقعے لسپور کے علاقے میں سیلاب آیا تھا۔

12 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ’دنیا کی چھت‘ شندور پاس میں ہر سال جولائی کے دوران تین روزہ پولو فیسٹیول منعقد کیا جاتا ہے جسے دیکھنے دنیا بھر سے شائقین اور سیاح چترال کا رُخ کرتے ہیں۔

تاہم حالیہ کچھ برسوں سے موسم کی خرابی کی وجہ سے کئی بار یہ فیسٹیول موخر کرنا پڑا ہے۔ 2012، 2013 اور 2015 میں سیلاب کے باعث یہ فیسٹیول منسوخ ہوتا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button